اہم خبریںبین الاقوامی
روسی صدر کا دورہ سعودی عرب تاریخی ہے ، سعودی وزیر خارجہ

ریاض: سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دورہ سعودی عرب کو تاریخی قرار دیا ہے، پیوٹن دورہ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب ا مارات جائیں گے جہاں وہ خلیجی ممالک کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے ،سعودی وزیر خارجہ نے اپنے سرکاری ٹوئیٹ میں بتایا ہے کہ روسی صدر کے دورے کا مقصد روس اور سعودی عرب تعلقات میں نئی جان ڈالنا ہے خاص طور پر مختلف شعبوں میں اہلیت کا تبادلہ کرنا ہے ،سعودی عرب کے دورے کے دوران کئی معاہدوں پر بھی دستخط ہونگے جن میں خاص طور پر توانائی اور تیل کے معاملات ہیں۔




