ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار عبدالصمد مری نے ایس ایچ او سٹی میر حق نواز حسنی کے ہمراہ شہر کا اچانک دورہ کیا ہے
ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار عبدالصمد مری نے ایس ایچ او سٹی میر حق نواز حسنی کے ہمراہ شہر کا اچانک دورہ کیا ہے اور سمارٹ لاک ڈاؤن میں ٹرانسپورٹ،دوکانوں کے ایس او پیز کا جائزہ لیا ضلعی انتظامیہ نے متعداد دوکانوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے ہیں جبکہ کئی دوکانوں کو سیل کردیا گیا ہے اس موقع پر تحصیلدار عبدالصمد مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں ایس او پیز کی خلاف پر کسی قسم کاسمجھوتا نہیں کیا جائیگا ڈی سی کی خصوصی ہدایت پر شہر کا جائزہ لے رہے ہیں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں اور شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں کیونکہ حکومت نے تاجروں اور عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس پی ائیز کے تحت ٹرانسپورٹ اور دوکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے تاہم شہریوں کی جانب سے سنجیدگی نظر نہیں آرہا ہے کورنا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور آئے روز کیس بڑ ھ رہے اس لئے ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے شہریوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ گھروں میں رہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرئے تاکہ کورنا وائرس سے بچ سکیں۔