بھارت روس سے جتنا چاہے تیل درآمد کرسکتا ہے، امریکا

0 45

امریکا کی سیکریٹری خزانہ جینیٹ یلین نے کہا ہے کہ بھارت جی-7 کی جانب سے عائد قیمت کی شرائط سمیت یا کسی بھی صورت روس سے جتنا چاہے تیل درآمد کرسکتا ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری خزانہ جینیٹ یلین نے بھارت اور امریکا کے معاشی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ہونے والی کانفرنس کے دوران غیررسمی بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اگر تیل کی قیمت کی شرائط پر پابند مغربی انشورنس، فنانس اور میری ٹائم سروسز سے نکل سکتا ہے تو امریکا کو کئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ شرط عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت پر عائد ہوگی جبکہ روس کے سرمایے پر پابندیاں عائد کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب یورپی یونین کی جانب سے زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین (کیپ) کا معاملہ حل کیے بغیر یا موجودہ قیمتوں میں مخصوص رعایت کے بغیر درآمدات روک دی جاتی ہیں تو روس اس طرح تیل فروخت نہیں کرسکے گا، جیسا کہ اس وقت کر رہا ہے۔

جینیٹ یلین نے کہا کہ جب یورپی یونین نے روس سے تیل خریدنا بند کردیا تو روس کو اس طرح تیل فروخت کرنا بہت مشکل ہوگا جس طرح وہ ماضی میں کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں خریداروں کی تلاش ہوگی اور بہت سارے خریدار مغرب پر انحصار کر رہے ہیں، جبکہ بھارت اس وقت چین کے علاوہ روس سے تیل خریدنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

واضح رہے کہ جی7 کے امیر رکن ممالک اور آسٹریلیا کی جانب سے تیل کی قیمت پر شرائط کی حتمی تفصیلات سامنے آنے والی ہیں اور اس کی ڈیڈلائن 5 دسمبر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.