کوئٹہ نواں کلی کے علاقے میں دھماکہ ، 4 افراد زخمی
کوئٹہ : بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نواں کلی کےعلاقے میںدھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ۔
دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔