سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے

0 31

لاہور : سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے، سہیل اصغر گزشتہ ڈیڑھ سال سے علیل تھے۔ اہلیہ سہیل اصغر نے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل ان کا بڑی آنت کا آپریشن بھی ہوا لیکن وہ ٹھیک نہیں ہوسکے، سہیل اصغر ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے، سہیل اصغر آج صبح ساڑھے گیارہ بجے انتقال کرگئے ہیں، سہیل اصغر کی نماز جنازہ اتوار کو نماز عصر کے بعد بحریہ ٹاون میں ادا کی جائے گی۔

سہیل اصغر کی پیدائش لاہور میں ہوئی اور وہیں انہوں نے تعلیم مکمل کی، جس کے بعد وہ ریڈیو پاکستان کا حصہ بنے، 1978 سے 1988 تک سہیل اصغر ریڈیو جوکی کے طور پر کام کرتے رہے جس کے بعد انہوں نے تھیٹر ڈراموں میں اداکاری شروع کی۔

سہیل اصغر کا شمار پاکستان کے کامیاب اور بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے، اُن کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں لاگ، خدا کی بستی، کاجل گھر، دکھ سکھ ، حویلی، ریزہ ریزہ، پیاس، چاند گرہن اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اِس کے علاوہ 2003 میں مرحوم نے پہلی مرتبہ چھوٹی اسکرین سے بڑی اسکرین پر قدم رکھا اور فلم  مراد  میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اُس کے بعد اُنہوں نے فلم  ماہ نور  میں بھی کام کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.