اہم خبریںشوبز

کشمیر بینڈ کا نیا گانا پروانہ ہوں ریلیزکردیا گیا

اسلام آباد :  معروف پاپ راک بینڈ کشمیر نے گانا "پروانہ ہوں” ریلیز کردیا۔پروانہ ہوں، انسان کی سچ سے متعلق جدوجہد کا نام ہے، جس میں اس بات کا احساس دلایا گیا ہے کہ آپ ہی وہ شخصیت ہیں جو خود اپنے آپ کو پیچھے دکھیل رہے ہیں۔ گانے کی دھن اور ویڈیو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردے گی، گانے کی ہدایات اشعر خالد نے دی ہیں، گانے کی عکس بندی بینڈ کے چل آوٹ اسٹائل اور اسٹیچ پر بھرپور پرفارمنس کا ملا جلا اظہار ہے۔ بینڈ نے اس سحر انگیز میوزک ویڈیو کو اس پیغام کے ساتھ شیئر کیا ہے کہ ہم سب غائب رہنے کو محفوظ رہنا محسوس کرتے ہیں، جبکہ ہمیشہ ایک نامعلوم اندیشہ رہتا ہے جو ایک سائے کی طرح موجود رہتا ہے، پروانہ ہوں، اس انجانے خوف کا سامنا کرنے کی ہمت تلاش کرنے اور اس امید کا نام ہے جو انسان کے اندر سکون پیدا کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button