اہم خبریںپاکستان

شہباز شریف کا کمر درد انتہائی عقلمند ہے، ہمیشہ وقت پر ہوتا ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کمر درد انتہائی عقلمند ہے جو ہمیشہ وقت کے مطابق ہوتا ہے۔ ایک بیان میں جے یو آئی ف کے مارچ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جے یو آئی مارچ تو کر رہی ہے مگر اسے اپنے مطالبات ہی معلوم نہیں ہیں، پتہ نہیں مولانا کیوں مارچ کر رہے ہیں، انہیں پہلے کسی سیانے کے ساتھ بیٹھ کر مطالبات بنانے چاہئیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملک میں استحکام ہے لہذا مولانا عدم استحکام نہ پھیلائیں، مولانا اسلام آباد کے بجائے اسلام کی جستجو کریں۔انہوں نے کہا کہ بڑے عرصے سے مسلم لیگ ن میں اندرونی لڑائی چل رہی تھی اور اب ن لیگ باضابطہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے، کچھ لوگ کہتے تھے کہ شہباز شریف سیاست چھوڑ دیں گے لیکن بھائی کو نہیں چھوڑیں گے، اب وہ آزادی مارچ میں شرکت نہ کر کے بڑے بھائی کی بات مان کر سیاست ہی تو چھوڑ رہے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کابحران اور گہرا ہوتا جا رہا ہے، شہباز شریف چار سال وزیراعلی رہے لیکن انہیں کمر کا درد نہیں ہوا، جونہی وزیراعلی سے ہٹتے ہیں کمر درد آجاتا ہے، ان کا کمر درد بھی انتہائی عقلمند ہے جو بے وقت نہیں ہمیشہ وقت کے مطابق ہوتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button