
تہران: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایران سے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی یہ ایک ماہ میں دونوں رہنما وں کے درمیان دوسری ملاقات تھی۔ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، زلفی بخاری اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ اس مو قع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایران سے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،زلفی بخاری و دیگراعلی حکام بھی شریک تھے۔



