اہم خبریںبین الاقوامی

نیویارک ،فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ،3زخمی

نیویارک: نیویارک کے علاقے بروکلین میں فائرنگ کے دوران چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے،یہ حادثہ کرائون ہائیکس کی تین منزلہ عمارت میں غیر قانونی جوا کھیلنے پر ہوا،چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگے جبکہ دومرد اور ایک عورت زخمی ہوئے،جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے حادثہ آپس میں جھگڑے کے باعث پیش آیا،پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے کم ازکم15گولیاںملی ہیں جبکہ دو بندوقیں بھی قبضہ میں لی گئی ہیں۔عمارت کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے،پولیس اور تحقیقاتی ادارے عمارت کے اندر اور باہر موجود ہیں۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button