ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے ہفتے کے روز پشین یارو مین شاہراہ پر جاری سڑک کی تعمیراتی کام کا معائنہ

0 41

ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے ہفتے کے روز پشین یارو مین شاہراہ پر جاری سڑک کی تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کام کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایکسین بی اینڈ آر یونس کاکڑ سے ہدف کے مطابق سڑک کی تعمیر کے بارے بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بی اینڈ آر اور متعلقہ ٹھیکیدار کو کام میں تیزی لانے اور کوالٹی برقرار رکھنے کا حکم دیا۔معائنے کے دوران کام کا معیار تسلی بخش پایا گیا تاہم منصوبہ سست روی کا شکار تھا جس پر ایکسین بی اینڈ آر یونس کاکڑ اور ٹھیکیدار نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ سڑک کا تعمیراتی کام رواں ماہ (جون) میں مکمل کرلیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے سڑک کی تعمیر میں معیاری میٹریل کے استعمال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے ماڈل ہائی سکول پشین کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنی طرف سے پرانی اور خستہ حال عمارت میں جاری تعمیر و مرمت اور تمام کمروں میں رنگ و روغن اور سیلنگ کے کام کا جائزہ لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.