عمران خان سے سخت سوال پوچھنے والی جرمن اینکر کو قتل، ریپ کی دھمکیاں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی کی اینکرکوقتل اور زیادتی کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
جرمن ٹی وی اینکر میلیسا چان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ریپ اور قتل کی متعدد دھمکیاں مل چکی ہیں۔ دھمکیاں ملنے کے بعد ٹوئٹر پر کمنٹس کا سیکشن بند کردیا ہے۔ جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیوں سے نمٹنے کا یہی ایک طریقہ تھا کہ میں ٹوئٹر پر کمنٹس بند کردوں۔
عمران خان کا جواب میں کہنا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی ۔اپنے دورمیں قانون کی حکمرانی نافذ نہیں کرسکا جس پر افسوس ہے۔