اہم خبریںپاکستان

رمضان شوگر ملز کیس، حمزہ شہباز اور فاضل جج کے درمیان تلخ کلامی

لاہور:  لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے دوران حمزہ شہباز اور فاضل جج کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ۔ منگل کو لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران حمزہ شہباز اور فاضل جج کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ فاضل جج نے کہا حمزہ شہباز آپ یہاں پریس کانفرنس کرنے نہیں آتے یہ کمرہ عدالت ہے، جس پر حمزہ شہباز نے جواب دیا آپ میرے ساتھ بات کیسے کر رہے ہیں۔فاضل جج نے کہا عدالت کی کاروائی متاثر ہوتی ہے، آپ باہر ملاقات کیا کریں، حمزہ شہباز نے جواب دیا جج صاحب میں ان کارکنوں کو ساتھ لیکر نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button