پاک افغان بارڈر پر طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، پاکستان فوج کا بھرپور اور مؤثر جواب

14

راولپنڈی، 12 اکتوبر 2025:
افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال جارحیت کے بعد پاکستان فوج کی جانب سے منہ توڑ اور مؤثر جوابی کارروائی جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستان فوج نے چترال سیکٹر کے مخالف افغان طالبان کے بریکوٹ بیس کیمپ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کیمپ مکمل

طور پر تباہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق، ویڈیو فوٹیج میں بریکوٹ بیس کیمپ کی انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد مکمل تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
کیمپ میں موجود افغان طالبان اور وہاں چھپے خارجی عناصر کو بھی بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج کی جوابی کارروائی بھرپور انداز میں جاری ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فی الفور اور سخت جواب دیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.