ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ بلوچستان زاہد سلیم نے حب اور گڈانی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا

16

حب۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ بلوچستان زاہد سلیم نے حب اور گڈانی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور جاری کاموں کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو، مختلف محکموں کے ایکسین اور چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ جان بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جاری اسکیموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ معیار اور وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ عوام ان کے ثمرات سے جلد مستفید ہوسکیں۔بعد ازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے صنعتی سرگرمیوں اور مزدوروں کے کام کے حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات پر خاص توجہ دی جائے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

Comments are closed.