اہم خبریںپاکستان

وزیر مذہبی امور نے جے یو آئی کے دھرنے کیخلاف ٹاسک کی تردید کردی

لاہور:  وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیراعظم کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور دھرنے سے روکنے کا ٹاسک ملنے کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے مجھے ذمہ داری یا ٹاسک دینے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی سے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مجھے ذمہ داری یا ٹاسک دینے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔پیر نور الحق قادری نے مزید کہا کہ آزادی مارچ اور دھرنے کے حوالے سے حکومت نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ جے یو آئی نے حکومت کے خلاف اسلام آباد تک آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی وزیراعظم عمران خان نے نورالحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور دھرنا روکنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button