ویتنام، حکام کا مشہور سیلفی پوائنٹ بند کرنے کا حکم

ہنوئی: ویتنامی حکام نے ہنوئی میں واقع معروف ٹریک سائیڈ کیفیز کو حفاظتی خدشات کے پیش نظربند کرنے کا اعلان کردیا، جہاں سیاح آہستہ چلتی ٹرین سے کچھ انچ کے فاصلے پر بیٹھ کر شراب اور آئسڈ چائے لطف اندوز ہوتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں فرانسیسی نوآبادیاتی دور میں تعمیر کیے گئے تاریخی ریلوے ٹریک کے اردگرد درجنوں کیفیز واقع ہیں جوویتنا کا دورہ کرنے والے سیاحوں اور سیلفی کے شوقین افراد کی پسندیدہ جگہ سمجھی جاتی ہے کو حکام نے بند کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔دارالحکومت ہنوئی میں واقع ریلوے ٹریک پر آئسڈ چائے اور شراب سے لطف اندوز ہونے اور ٹرین گزرنے کے بعد آسٹریلوی سیاح نے لورا میٹزے کا کہنا تھا کہ مجھے یہ جگہ بہت پسند ہے، یہ پاگل پن ہے لیکن میں اب تک جتنی جگہوں پر سیاحت کیلیے گئی ہوں یہ ان سے بلکل مختلف ہے۔لورا کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ حکام اسے کیوں بند کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ انتہائی خطرناک ہے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ مذکورہ ریلوے کو سنہ 1902 میں فرانسیسی نو آبادیاتی حکمرانوں نے تعمیر نے کروایا تھا جو ویتنام کے شمالی صوبوں میں مسافروں اور سامان کوزیادہ تر ہنوئی سے مشرقی شہر ہیفونگ ، لانگ سون ، لائی چی اور چین کی پہاڑی سرحد تک جانے کیلیے استعمال ہوتی ہے۔




