شوبز

راکھی ساونت کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ درج

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، ڈانسر اور ریئلٹی ٹیلی ویژن اسٹار راکھی ساونت کے خلاف اداکارہ شرلین چوپڑا کی شکایت پر ہتکِ عزت کا مقدمہ درج ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شرلین چوپڑا نے29 اکتوبر کو ساجد خان کے خلاف جوہو پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان پر فلمساز ساجد خان کی حفاظت کرنےکا الزام عائد کیا۔

جس پر راکھی ساونت نے ساجد کا دفاع کرتے ہوئے شرلین چوپڑا کو بہت برا بھلا کہا۔

راکھی ساونت نے کہا کہ پولیس کو معلوم ہے کہ کون سی شکایت کا میرٹ ہے اور کون سی کا نہیں۔

بعدازاں شرلین چوپڑا نے راکھی ساونت کے خلاف مبینہ ہتک عزت کی شکایت درج کروائی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ راکھی ساونت اور ان کے وکیل کے خلاف ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 354-A (جنسی ہراسانی)، دفعہ500 (ہتک عزت) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ابھی تک راکھی ساونت کو تحقیقات کے لیے طلب نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب، بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے بھی شرلین چوپڑا کے خلاف ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

اُنہوں نے پولیس کو بتایا کہ شرلین چوپڑا نے 6 نومبر 2022ء کو یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں اُنہوں نے میرے خلاف قابل اعتراض تبصرے کیے اور نازیبا زبان استعمال کی۔

راکھی ساونت کی شکایت پر اوشیوارہ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 500، 504، 506 اور 509 کے تحت کیس درج کرکے معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button