اسلام آباد میں بلوچستان گرینڈ ٹورزم فیسٹیول، صوبے کی ثقافت کی عکاسی
کوئٹہ، 9 اکتوبر 2025: بلوچستان ڈپارٹمنٹ آف ٹورزم اینڈ کلچر کی جانب سے اسلام آباد میں بلوچستان گرینڈ ٹورزم فیسٹیول 10 تا 12 اکتوبر منعقد ہوگا۔ تین روزہ ایونٹ کا مقصد بلوچستان کے مثبت اور حسین چہرے کو اجاگر کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، جس میں صوبے کی ثقافت، موسیقی، دستکاری اور روایتی پکوانوں کی جھلک پیش کی جائے گی۔ فیسٹیول میں فوٹو ایگزیبیشن، ہینڈی کرافٹس شو، علاقائی موسیقی اور فوک پرفارمنسز شامل ہوں گی۔
نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے کہا کہ فیسٹیول مقامی ہنرمندوں اور فنکاروں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا شاندار موقع فراہم کرے گا۔ ڈاکٹر داؤد خان ترین نے تصدیق کی کہ ایونٹ کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور تقریب میں چیف سیکرٹری اور پارلیمانی سیکرٹری بھی شریک ہوں گے۔
فیسٹیول کے ذریعے اسلام آباد کے شہری بلوچستان کی ثقافتی مہک سے روشناس ہوں گے اور صوبے کا پرامن اور خوشحال چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا۔ سہیل الرحمن بلوچ اور نوابزادہ زرین مگسی کو اس ایونٹ کے روح رواں کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
Comments are closed.