صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی کی سربراہی میں تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 2 اور میرانی ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس پر منعقد ہوا
کوئٹہ 09اکتوبر :۔ صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی کی سربراہی میں تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 2 اور میرانی ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس پر منعقد ہوا۔ جس میں ممبر صوبائی اسمبلی لالہ رشید دشتی ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالرحمان بزدار، کمشنر مکران کیپٹن ر طارق زہری تربت، ڈپٹی کمشنر کیچ ذیشان سکندر ، تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر رفیق احمد، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ مکران شے ظہور بلوچ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت شعیب ناصر اور معروف کنسلٹنٹ سی جی گروپ کے آرکیٹکٹ عابد رحیم شامل تھے۔وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بعد تربت شہر بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ جس کی آبادی چاروں اطراف سے تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے تربت شہر کو بنیادی ڈھانچے اور رہائش کمی جیسے شدید مسائل کا سامنا ہے اور صوبائی حکومت اس حوالے سے شہر کی توسیع کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد شہری سہولیات میں بہتری پیدا ہونگیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تربت شہر میں لوگوں کی آبادکاری کے لیے جامع اور مربوط طریقے سے منصوبہ بندی کرنا ہوگا تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کو موثر طریقے سے نمٹا جاسکے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میرانی ہاؤسنگ اسکیم میں لگے عوام کے سرمایہ کو استعمال میں لاتے ہوئے اس اسکیم میں ترقیاتی کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو سہولیات ملے اورسرکاری اداروں پر انکا اعتماد بحال ہوسکے۔اس دوران اجلاس میں ایڈ یشنل چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالرحمان بزدار نے تربت شہر میں توسیعی منصوبوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد شہر میں بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ ضرورت اس چیز کی ہے کہ لوگوں کی ضروریات اور سہولیات کو مدنظر رکھ کر کام کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔اس دوران کمشنر مکران کیپٹن ر طارق زہری نے ارکان اجلاس کو منصوبہ کی بہتری اور کامیابی کیلئے اپنی تجاویز دئیے جبکہ ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر رفیق احمد نے میرانی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر اور دیگر سہولیات کے بارے میں اپنی آراء ئیے۔قبل ازیں سی جی گروپ کے آرکیٹکٹ عابد رحیم نے میرانی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ماسٹر پلان کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔انہوں نے کہا کہ ایم 8 سے متصل سرکاری سرپرستی میں شروع کیا جانے والا یہ رہائشی منصوبہ ترقبت کی تاریخ کا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ ہے جو 1000 ایکڑ رقبے پر محیط ہے جسمیں ساڑھے چار ہزار کے قریب 200 ، 400 اور 1000 گز کے رہاشی پلاٹ کے علاوہ کمرشل پلاٹ بھی دستیاب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پلاٹوں کی قیمت بالترتیب 2 لاکھ، 5لاکھ اور 10 لاکھ ہوگی۔