واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی قائد حاجی محمد رمضان اچکزئی کی ہدایت پر واپڈا کی نجکاری کے خلاف ملک بھر کی طرح استا محمد میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

29

استا محمد: رپورٹ عبداللہ مگسی

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی قائد حاجی محمد رمضان اچکزئی کی ہدایت پر واپڈا کی نجکاری کے خلاف ملک بھر کی طرح استا محمد میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت واپڈا سب ڈویژن استامحمد کے چیئرمین ہزار خان بوہڑ، جنرل سیکریٹری کوڑا خان ایل ایس، وائس چیئرمین زاہد اور جوائنٹ سیکریٹری رمز علی ڈرگ نے کی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی نجکاری کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ واپڈا ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے جس میں ہزاروں ملازمین عوامی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں، نجکاری سے یہ خاندان شدید متاثر ہوں گے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت نجکاری کے بجائے ادارے کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے جامع پالیسی ترتیب دے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی قائد حاجی محمد رمضان اچکزئی کی قیادت میں تمام ملازمین متحد ہیں اور ان کی ہر کال پر لبیک کہا جائے گا۔

Comments are closed.