صدرِ مملکت کا ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی پر خراجِ تحسین

18

اسلام آباد، 8 اکتوبر 2025ء
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ خوارج کے 19 دہشتگردوں کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شہید، میجر طیب راحت اور دیگر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں قوم کے ہیرو قرار دیا۔

انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر و استقامت کی دعا کی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ

> “قوم کے بہادر سپوتوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر لازوال مثال قائم کی ہے۔ شہداء کی قربانیاں قوم کے عزم و اتحاد کی علامت ہیں۔”

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

Comments are closed.