کورٹ آف ڈنمارک کے جج جسٹس محمد احسن کی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات
اسلام آباد، 7 اکتوبر (پریس ریلیز):
وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے کورٹ آف ڈنمارک کے جج جسٹس محمد احسن نے
پیرکے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک، سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پاکستان اور ڈنمارک کے عدالتی نظام کے ڈھانچے اور کارکردگی پر تفصیلی اور بصیرت افروز تبادلہ خیال کیا گیا۔ جسٹس محمد احسن نے شرکاء کو ڈنمارک کی عدلیہ کے نظام سے آگاہ کیا، جبکہ وزیر قانون نے پاکستان میں جاری عدالتی اصلاحات اور انصاف تک بہتر رسائی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات بیان کیں۔
دونوں فریقوں نے مستقبل میں قانونی و عدالتی تعاون
کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جسٹس محمد احسن کی بین الاقوامی عدالتی تعاون میں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قانونی برادری کا قیمتی اثاثہ قرار دیا اور ان کے نمایاں پیشہ ورانہ کردار کی تعریف کی۔
ملاقات پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان عدالتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کے اعادے کے ساتھ خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
—
Comments are closed.