باجوڑ میں ایف سی کے پی نارتھ کے زیر اہتمام جرگے کا انعقاد

20

باجوڑ، 7 اکتوبر:

باجوڑ کے علاقے گبری میں ایف سی کے پی نارتھ کے زیر اہتمام ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جرگے میں علاقے کی امن و امان کی مجموعی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سیکورٹی فورسز اور عوام کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

شرکاء نے اتفاق کیا کہ اگر خوارج یا مشکوک عناصر کی موجودگی کی کوئی اطلاع ملے تو فوری طور پر سیکورٹی اداروں کو آگاہ کیا جائے گا۔

عوامِ علاقہ نے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ خوارج کے خلاف کھڑے ہونے اور اپنے علاقے کو پُرامن رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

عمائدین نے پاک فوج اور ایف سی کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے آج علاقہ امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Comments are closed.