رب کو جھوڑنے کی وجہ سے مسلمان بیمار، گھروں سے برکتیں اٹھ گئیں ، رائے ونڈ اجتماع
رائے ونڈ : عالمی تبلیغی اجتماع کے تیسرے روز شرکاء کی تعداد 5لاکھ سے تجاوز کرگئی۔عالمی تبلیغی اجتماع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرحمان آف ممبئی،مولانا ربیع الحق،مولانا عمر فاروق،مولانا محمد ابراہیم ودیگرنے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی نبوت کے بعد امت کو مسائل کا آسان حل مل گیا ہے اس کے باجود امت نجات اور فلاح کیلئے رب کو چھوڑ کر سبب پر یقین کئے ہوئے ہیں ایمان اور یقین کی دعوت کو عام کرنا ہوگا اللہ سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو جوڑنے کیلئے تبلیغ اور دعوت کو اپنانا ہو گا ساری کائنات کی بھلائی اور خیر خواہی کی تڑپ پیدا کرنا تبلیغی جماعت کا مشن ہے کامیابی اور کامرانی کیلئے ہم دنیا کے آگے جھک رہے ہیں اپنے عظیم خالق اور مالک کو ناراض کرکے تمام مصیبتیں اور تکلیفیں اٹھا رہے ہیں اس ناراض رب کو رات کی تاریکیوں میں رو رو کر منانا ہے مسائل کا حل ہمارے پاس ساڑھے چودہ سوسال قبل آقائے کائنات ﷺدیکر گئے ہیں۔