پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ کی منظوری
اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 20 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی کی جانب سے اضافی رقم سماجی بہبود کیلیے دی گئی ہے جوکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر خرچ کی جائے گی۔رقم کے ذریعے انکم سپورٹ سے فائدہ حاصل کرنے والی 8 لاکھ 55 ہزار خواتین مستفید ہوں گی۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایشیا کا سب سے بڑا بہبود کا پروگرام ہے جس کے ذریعے 50 لاکھ افراد کی امداد کی جاتی ہے۔