وزیراعظم کا بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کی مشکلات کا نوٹس
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے کی جگہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کی مشکلات کا نوٹس لے لیا۔ عمران خان نے چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے کی جگہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا دھرنا میں بیٹھے لوگوں کو مکمل سہولت فراہم کی جائے، بارش سے پیدا ہونے والی مشکلات حل کی جائیں۔