مودی کا اگلا نشانہ سندھ طاس معاہدہ ہوگا، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

0 36

اسلام آباد:  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ مودی کااگلانشانہ سندھ طاس معاہدہ ہوگا ، پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں ، شدیدنقصان کے لیے تیار رہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہماری اندرونی سیاسی سازشیں جس طرح کشمیریوں کی حالت زار سے ہماری توجہ ہٹائے ہوئے ہیں اس کے شدید نقصان کیلئے تیار رہیں، مودی کا اگلا نشانہ سندہ طاس معاھدہ ہو گا، بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کو پتہ نہیں کیسے برداشت کر رہا ہے، پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں ، تیار رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.