علالت اور دل کا دورہ، آزادی مارچ کے مزید 2 شرکا وفات پا گئے، تعداد 3 ہو گئی
اسلام آبا: آزادی مارچ کے مزید دو شرکا وفات پا گئے، مولانا سیف اللہ کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار سے تھا۔بزرگ شہری کی موت تہجد کے وقت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی، دھرنے میں شریک مولوی اختر محمد بیماری کے باعث فوت ہوئے، مولوی اختر محمد کا تعلق ضلع نوشکی سے تھا، دونوں میتوں کو ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔یاد رہے دھرنے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، گزشتہ روز شہری عبد الکریم حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوا تھا۔