ایران اور ترکی سیکیورٹی تعاون پر رضامند

0 32

تہران: ایران اور ترکی سیکیورٹی تعاون پر رضامند ہوگئے ہیں،انقرہ میں ایران کے سفیر محمد فراز مند اور ترکی کے ڈپٹی وزیر داخلہ محترم انس کے درمیان تعاون کے مسئلے پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی، ایران اور ترکی قانون کے نفاذ ،سیکیورٹی ،دہشتگردی کے خلاف جدوجہد غیر قانونی ادویات اور منظم جرائم کے خلاف پہلے بھی تعاون کررہے ہیں۔فرازمند نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک اجلاس پہلے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میںبھی ہوچکا ہے ترکی ایران کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اس نیکہا ہے کہ وہ امریکی دبائو کے باوجود ایران سے تیل اور گیس کی درآمد جاری رکھے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.