• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

ایردوآن کا ادلب میں ترکی کی نگران چوکیوں پر حملے کے بعدشام کو دھمکی آمیزپیغام

web desk by web desk
February 6, 2020
in اہم خبریں, بین الاقوامی
0
ایردوآن کا ادلب میں ترکی کی نگران چوکیوں پر حملے کے بعدشام کو دھمکی آمیزپیغام

انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خبردار کیا ہے کہ اگر شامی فوج نے شمال مغربی صوبہ ادلب میں ترکی کی مسلح افواج پر دوبارہ حملہ کیا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ایردوآن نے کہا کہ شمالی شام میں ہمارے فوجیوں پر حملے کا ردعمل ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوگا۔ترکی اس وقت سخت مشکل صورت حال سے دوچار ہے۔شام میں ترکی کے اتحادی شامی حزب اختلاف کے گروپ ادلب میں اسدی فوج کے زمینی اور فضائی حملوں کی زد میں ہیں۔حملہ آور فوج کو روس کی فضائی قوت کی مدد حاصل ہے جبکہ ادلب میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے ترکی نے بارہ فوجی چوکیاں قائم کررکھی ہیں۔ یہ ترکی کے روس اور ایران کے ساتھ 2017ء میں طے شدہ ایک سمجھوتے کے تحت قائم کی گئی تھیں۔ان میں بعض کا اس وقت شامی فوج نے گھیراؤ کررکھا ہے۔صدر ایردوآن کا کہنا تھا کہ ترکی کے ماضی میں روس کے ساتھ ادلب کے بارے میں طے شدہ سمجھوتے غیرمؤثر ہوگئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے سوچی میں مذاکرات میں ادلب میں محفوظ زون کے قیام سے اتفاق کیا تھا لیکن اس کو نظرانداز کیا گیا ۔انھوں نے دھمکی دی کہ شامی نظام ادلب میں ترکی کی فوجی مشاہداتی چوکیوں کے ارد گرد سے اپنے فوجیوں کو واپس بلائے ،نہیں تو پھر ترکی کارروائی پر مجبور ہوگا۔انھوں نے خبردار کیا کہ اس وقت ہماری بارہ میں سے دو مشاہداتی چوکیاں رجیم کی لکیر کے پیچھے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ رجیم فروری کے اختتام سے قبل ہماری مشاہداتی چوکیوں کو خالی کردے گا۔اگر رجیم انھیں خالی نہیں کرتا تو پھر ترکی معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے پر مجبور ہوگا۔صدر ایردوآن کے بہ قول اس وقت ادلب میں جو کچھ رونما ہورہا ہے،اس کے نتیجے میں دس لاکھ شامی مہاجرین اور بے گھر افراد ترکی کی سرحد پر آ پڑے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ترکی کے بعض علاقوں میں ادلب سے آنے والے ان مہاجرین کو بسانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Previous Post

یمن میں تعمیر نو کمیٹی اور شہزادہ ولید فائونڈیشن میں باہمی تعاون کا معاہدہ

Next Post

یمن میں ایران اور حزب اللہ کے عسکری ماہرین کی ہلاکت کی اطلاعات

Next Post
یمن میں ایران اور حزب اللہ کے عسکری ماہرین کی ہلاکت کی اطلاعات

یمن میں ایران اور حزب اللہ کے عسکری ماہرین کی ہلاکت کی اطلاعات

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.