یمن میں تعمیر نو کمیٹی اور شہزادہ ولید فائونڈیشن میں باہمی تعاون کا معاہدہ

ریاض (این این آئی )یمن میں امن ومان کے قیام اور آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کے ساتھ ساتھ سعودی شاہی خاندان بھی اس جنگ کے اثرات کم کرنے میں پوری طرح مدد کررہا ہے۔ اس کی تازہ مثال یمن کی تعمیر نوکمیٹی اور سعودی عرب کے ارب پتی شہزادے ولید بن طلال کی پیش کے الولید چیئرٹی فائونڈیشن کیدرمیان باہمی تعاون کا معاہدہ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ معاہدہ گذشتہ روز طے پایا جس کا مقصد یمن میں جنگ زدہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے کاموں میں یمن کی آئینی حکومت کی مدد کرنا ہے۔سعودی عرب میں یمن میں تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں کے حوالے سے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں یمن کے وزیراعظم ڈاکٹر معین عبدالملک نے شرکت کی۔ اس موقعے پر سعودی عرب کی یمن میں تعمیر نو کے لیے قائم کردہ کمیٹی اور شہزادہ ولید بن طلال فائونڈیشن کیدرمیان بھی باہمی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ دستخطی تقریب میں یمن میں تعمیر پروگرام کے جنرل سپر وائزر اور سعودی عرب کے سفیر محمد بن سعید آل جابر جبکہ فائونڈیشن کی طرف سے اس پر شہزادی لمیاء بنت ماجد نے دستخط کیے۔ تقریب شہزادہ ولید بن طلال خود بھی موجود تھے۔دستخط کے بعد الولید چیئرٹی فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے یمن میں سفیر آل جابر کے درمیان یمن میں امدادی آپریشنز سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقعے پر شہزادہ ولید بن طلال نے یمن میں سعودی سفیر کو یقین دلایا کہ ان کی تنظیم یمن میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کی بحالی میں ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔




