اہم خبریںبین الاقوامی

شامی فوج کا سراقب کے مشرق میں واقع گاؤں پر دوبارہ کنٹرول

دمشق(این این آئی )شامی صدر بشارالاسد کی وفادار فورسز نے شمال مغربی صوبہ ادلب میں واقع شہر سراقب کے مشرق میں ایک گاؤں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ گذشتہ جمعہ کے بعد سے صوبہ ادلب میں اسدی فورسز نے 88علاقوں پرکنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ اس کے ہمسائے میں واقع صوبہ حلب میں شامی فوج نے صرف 12 علاقوں کا کنٹرول باغیوں سے واپس لیا ہے۔شامی فوج کی اس پیش قدمی سے چندے قبل ہی ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خبردار کیا کہ اگر شامی فوج نے صوبہ ادلب میں ترکی کی مسلح افواج پر دوبارہ حملہ کیا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button