اہم خبریںبین الاقوامی

امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی ہوائی جہازوں کو ایندھن کے حصول میں مشکلات

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی طرف سے ایران پرعایدکی گئی فضائی پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی فضائی کمپنیوں کو اپنی پروازوں کو بروقت منزل مقصود تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیر برائے ٹرانسپورٹ محمد اسلامی نے بتایا کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ‘ھما’ کمپنی کی دو پروزازوں کو ایندھن نہ مل سکا جس کے نتیجے میں وہ 20 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ایرانی وزارت ٹرانسپورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اسلامی نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں پروازیں خراب موسم اور ایندھن نہ ملنے کے باعث ایمسٹرڈیم اور لندن میں تقریبا 20 گھنٹے پھنسی رہیں۔ایرانی وزیر محمد اسلامی نے امریکی پابندیوں کو غیرانسانی اور غیرقانونی قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button