اہم خبریںبین الاقوامی

یمن میں ایران اور حزب اللہ کے عسکری ماہرین کی ہلاکت کی اطلاعات

صنعاء (این این آئی )یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے بتایا ہے کہ حالیہ ایام میں نہم، صراوح، الجوف اور البیضا کے محاذوں پر حوثی باغیوں کے ساتھ لڑائی میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور ایران کے فوجی کمانڈروں اور عسکری ماہرین سمیت سیکڑوں حوثی جنگجوئوں کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان محاذوں پر لڑائی اب بھی جاری ہے اور حوثی ملیشیا تازہ معرکے میں ہونے والے جانی نقصان کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الاریانی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے فارسی پروگرام اور یمن میں ایران کو مسلط کرنے کی سازشی بری طرح ناکام ہوگی۔ اس جنگ میں فتح یمنی عوام کی ہوگی اور ایرام اور اس کے حواریوں کو چھپنے کا موقع نہیں ملے گا۔ یہ فیصلہ کن لڑائی ہے اور اس کے بعد یمن میں ایرانی مداخلت کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے غیر تربیت یافتہ عناصر کو اندھا دھند جنگ میں جھونک رہی ہے۔ ان کی جانوں کی پرواہ کئے بغیر انہیں موت کے منہ میں دھکیلا جا رہا ہے تاکہ یمن کو سونے کی پلیٹ میں رکھ کر ایران کے حوالے کیا جاسکے مگر یمنی قوم اس کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔یمنی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے یمنی عوام پر جنگ مسلط کی۔ انہوں نے دھوکہ دیا، عوام میں موت ، بربادی ، تباہی ، بھوک ، غربت اور بیماری کے سوا کچھ نہیں دیا۔الاریانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب ممالک نے یمن اور اس کے عوام کو بچانے کے لیے آئینی حکومت کی ہرممکن مدد کی ہے جس پر یمنی قوم سعودیہ اور دوسرے اتحادی ممالک کی ہمیشہ شکر گذار رہے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button