برطانیہ، شہزادہ چارلس دھوکا کھا گئے،104ملین پائونڈز کی جعلی پیٹنگز خرید لیں

0 30

لندن: مصوری کے دلدادہ شہزادہ چارلس کو عظیم فرانسیسی مصور پکاسو کے نام پر جعلی پینٹنگز بنا کر 104 ملین پاونڈز میں فروخت کردی گئیں تاہم یہ فریب زیادہ دیر نہیں چل سکا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصوری کو دل و جان سے چاہنے والے شہزادہ چارلس واٹر کلر پینٹنگ کے دیوانے ہیں، انہوں نے اپنے نام سے منسوب ڈمفرائز ہاوس میں مصوری کے کئی شاہکار نمونے آویزاں کر رکھے ہیں اس کے علاوہ وہ رائل واٹر کلر اکیڈمی کے ممبر بھی ہیں تاہم اس بار وہ چوک کھا گئے۔شہزادہ چارلس کے فاونڈیشن نے بینک سے دیوالیہ ہونے والے تاجر جیمز اسٹنٹ سے فرانس کے شہرہ آفاق مصور پکاسو کی پینٹگز 104 ملین برطانوی پانڈز میں خریدیں اور کچھ عرصے تک یہ تصاویر ڈمفرائز پاوس کی زینت بھی بنی رہیں تاہم ماہرین نے تصدیق کے بعد ان پیٹنگز کو جعلی قرار دے دیا، اسکینڈل کے بعد ان تصاویر کو ہٹا دیا گیا ہے۔ادھر ایک امریکی جعل ساز ٹونی ٹیٹرو نے پکاسو کی جعلی پینٹنگ بناکر جیمز کو فروخت کرنے کا دعوی کرتے ہوئے بتایا کہ جیمز کو معلوم تھا کہ یہ پینٹنگز میری بنائی ہوئی ہے بعد میں جیمز نے یہ تصاویر شہزادہ چارلس کو بیچ دیں، ٹونی ٹیٹرو اس سے قبل بھی دھوکا دہی پر 6 ماہ کی قید کاٹ چکا ہے۔دوسری جانب جیمز اسٹنٹ نے موقف اختیار کیا شہزادہ چارلس کی فاونڈیشن کو دی جانے والی تمام پینٹنگز اصلی ہیں اور وہ اس سے قبل بھی شہزادہ چارلس کو تصاویر فروخت کرچکے ہیں۔ برطانوی حکومت کی جانب سے دھوکہ دہی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.