گوادر: سمندری طوفان “شکتی” کے پیشِ نظر ماہی گیروں کو احتیاطی ہدایات

14

گوادر

پارلیمانی سیکرٹری برائے ماہی گیری حاجی برکت رند نے کہا ہے کہ سمندری طوفان “ ” کے باعث بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

انہوں نے ماہی گیروں کو ہدایت کی کہ 4 تا 6 اکتوبر کے دوران گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں اور اپنی کشتیاں محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔

گزشتہ روز اورماڑہ کے قریب تیز ہواؤں کے باعث 13 کشتیاں ڈوب گئیں جنہیں محکمہ فشریز، مقامی انتظامیہ اور پاک بحریہ نے مشترکہ کارروائی سے نکال لیا۔

محکمہ فشریز کے تمام افسران کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ نیوی، لیویز اور ریسکیو ادارے رابطے میں ہیں۔

Comments are closed.