عالمی یوم اساتذہ — اوستہ محمد کے ڈپٹی کمشنر کا خراجِ تحسین
اوستہ محمد
ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک نے عالمی یومِ اساتذہ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’اساتذہ وہ چراغ ہیں جو خود جل کر دوسروں کو روشنی دیتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ آج ہم جس مقام پر ہیں، یہ سب اساتذہ کی تربیت، رہنمائی اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
ڈی سی نے بتایا کہ ضلع میں تعلیمی میدان کی بہتری کے لیے اساتذہ کو سہولیات، اسکولوں کی بہتری اور پالیسی سازی کے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کی عزت و تکریم اور فلاح کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیا۔
Comments are closed.