سبی میں فلٹریشن پلانٹ، سولر ٹیوب ویل اور سڑک کے منصوبوں کا افتتاح

17

سبی
ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے ونگ کمانڈر کرنل زبیر کے ہمراہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت جدید فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری کالج سبی میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ سے نہ صرف طالبات بلکہ قریبی آبادیوں کو بھی صاف و معیاری پانی میسر آئے گا۔ بعد ازاں، ڈی سی سبی نے گاؤں تلی میں سولر سسٹم سے منسلک ٹیوب ویل اور سبی کے داخلی راستے پر ڈیڑھ کلومیٹر طویل سڑک کا افتتاح کیا۔
کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل منیر احمد سلطان نے کہا کہ BSDI کے تحت اب چھوٹے مگر عوامی نوعیت کے منصوبے بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ عوامی سہولتوں کا دائرہ نچلی سطح تک پہنچایا جا سکے۔

Comments are closed.