پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی سیریز ‘،مجموعی طور پر 13ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی فرائض سر انجام دینگے
لاہور: پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے مجموعی طور پر 13ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار وں نے ڈیوٹی فرائض سر انجام دئیے جبکہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ کے دوران 03ایس ایس پیز، 13ایس پیز،42ڈی ایس پیز، 131انسپکٹرزاور 718اپر سب آرڈینیٹس سمیت مجموعی طو رپر 13جزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکارتعینات رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیموں کی قیام گاہ اورسٹیڈیم کے گردو نواح میں جاری سرچ اینڈ سویپ آپریشنز خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں جبکہ بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میچز اور ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران فضائی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔