قلعہ بالاحصار پشاور میں ایف سی کے پی نارتھ کے زیر اہتمام فیوچر یوتھ لیڈرز کانفرنس کا انعقاد
قلعہ بالاحصار پشاور میں ایف سی کے پی نارتھ کے زیر اہتمام فیوچر یوتھ لیڈرز کانفرنس کا انعقاد
ایف سی کے پی نارتھ کے زیر اہتمام قلعہ بالاحصار پشاور میں فیوچر یوتھ لیڈرز کانفرنس منعقد کی گئی۔
کانفرنس میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول باجوڑ، خیبر، مہمند،چترال، صوابی اور شانگلہ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 طلبہ و طالبات نے
شرکت کی۔
کانفرنس کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی کے پی نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے نوجوانوں کے مؤثر کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کے نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور انکی آوازیں امن اور ترقی کی ضامن ہیں۔
نوجوانوں کو معاشرے میں امن، محبت اور بھائی چارے کے فروغ میں کردار ادا کے لئے سفیران امن بننے کی دعوت دی گئی۔
سوال و جواب کا باقاعدہ سیشن منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے کھلے دل سے سوالات کیے، اور ہر سوال کا مدلل و تسلی بخش جواب فراہم کیا گیا-
شرکاء نے پاک فوج کی امن کی راہ میں دی گئی قربانیوں کو سراہا اور پاک فوج کے شانہ بہ شانہ ہر محاذ پر اپنے ملک کا دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
طلبہ کی جانب سے اس بامقصد سرگرمی کو بھرپور پذیرائی ملی، اور انہوں نے ایسی مزید تعلیمی و شعوری سرگرمیوں کے تسلسل کی خواہش ظاہر کی۔
Comments are closed.