ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی کاکڑ کا ٹیچنگ اسپتال لورالائی کا دورہ — صفائی، ادویات اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ

15

لورالائی (4 اکتوبر)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی کاکڑ نے ٹیچنگ اسپتال لورالائی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انور مندوخیل سے تنخواہوں میں کٹوتیوں اور عملے کی اٹیچمنٹ سے متعلق مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔ بعد ازاں، انہوں نے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے دفتر کا بھی دورہ کیا، جہاں اسٹاف نے اپنے مسائل ان کے گوش گزار کیے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مسائل کو بغور سنا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کو شفاف اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کٹوتیوں اور اٹیچمنٹ کی مکمل تفصیل فوری فراہم کی جائے، مریضوں کے علاج میں کوئی تعطل نہ آئے، اور عملے کے جائز مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں۔

Comments are closed.