بلوچستان میں امن و قانون کی بالادستی اولین ترجیح ہے، آئی جی پولیس محمد طاہر

16

خضدار (4 اکتوبر — آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے عوام اور پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
خضدار میں پولیس افسران اور اہلکاروں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں جرائم پیشہ عناصر اور بیرونی قوتوں کے خلاف پولیس بھرپور عزم کے ساتھ برسرِ پیکار ہے۔
انہوں نے پولیس دربار میں اہلکاروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر کمشنر قلات ڈاکٹر طفیل بلوچ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

Comments are closed.