خضدار کے علاقے زہری میں دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام، متعدد ہلاک — وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ، 4 اکتوبر:
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دیے۔
وزیراعلیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچستان کے عوام اور فورسز مل کر وطن دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بہادر عوام اور جوانوں کی جرات و بہادری پر انہیں فخر ہے اور صوبے میں قیام امن کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور دشمن عناصر کو کسی صورت دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔
Comments are closed.