چیف جسٹس بلوچستان کا اہم اقدام، وراثتی مقدمات کے لیے دو خصوصی اپیلٹ کورٹس قائم

17

کوئٹہ، 4 اکتوبر:
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس روزی خان بڑیچ نے عدالتی اصلاحات کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وراثتی مقدمات کے لیے دو خصوصی اپیلٹ کورٹس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج-VIII اور جج-X کوئٹہ کو وراثتی مقدمات نمٹانے کے لیے نامزد کیا گیا ہے تاکہ ایسے مقدمات کی بروقت، شفاف اور مؤثر سماعت کو یقینی بنایا جا سکے۔

تمام زیر التواء وراثتی مقدمات دیگر عدالتوں سے ان نامزد عدالتوں کو منتقل کیے جائیں گے۔

چیف جسٹس جسٹس روزی خان بڑیچ نے کہا کہ ان خصوصی عدالتوں کا قیام فوری انصاف، شفافیت اور عوامی اعتماد کے فروغ کی جانب ایک تاریخی پیش رفت ہے جو بلوچستان میں عدالتی اصلاحات کے عمل کو مزید مستحکم کرے گا۔

Comments are closed.