عراق، کرفیو کی خلاف ورزی پر فائرنگ، 4 روز میں 31 افراد جاں بحق،500سے زائد زخمی
بغداد: عراق میں سکیورٹی فورسز نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کر دی، بغداد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں چار روز سے جاری ان مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی جب کہ 500سے زائد زخمی ہیں،بد عنوانی وبے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمیکیخلاف عراق میں حکومت مخالف مظاہرے پرتشدد صورتحال اختیار کر گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں سکیورٹی فورسز نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کر دی، بغداد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں چار روز سے جاری ان مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی۔عراق میں حکومت مخالف مظاہرے پرتشدد صورتحال اختیار کر گئے، بغداد میں سکیورٹی فورسز نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کر دی۔ چار روز سے جاری مظاہروں کا سلسلہ مختلف شہروں تک پھیل گیا۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اکتیس ہوگئی جبکہ پانچ سو سے زائد زخمی ہیں۔عراق کے وزیراعظم عبدالمہدی کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت کے لیے لگائے گئے کرفیو کا نفاذ امن برقرار رکھنے اور مظاہرین کی حفاظت کے لیے اہم ہے۔ بدعنوانی، بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور بے روزگاری کے خلاف عراقی عوام سڑکوں پرہیں۔