وزیراعظم عمران خان آج شام 5 بجے قوم سے خطاب کریں گے

0 31

اسلام آباد :   وزیراعظم عمران خان آج شام 5 بجے قوم سے خطاب کے دوران ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں اہم قومی معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور مہنگائی کے حوالے سے حکومت کی پوزیشن واضح کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب ! مہنگائی، معاشی تباہی، بے روزگاری کے ذمہ دار ہیں، آپ کا استعفیٰ ہی سب بڑا ریلیف پیکج ہے، جو عوامی مشکلات میں کمی اور آسانیاں پیدا کرے گا، بہتر ہے قوم سے خطاب کر کے جھوٹوں میں اور اضافہ نہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.