ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں ، نور محمد دمڑ

0 30

کوئٹہ  :  بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے خاران میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کی اس کارروائی میں بے گناہ افراد کے زخمی ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا،ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں،دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے،صوبے کی عوام دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لئے اپنے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سابق صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنا کہاں کی انسانیت ہے انہوں نے کہا کہ دشمن کی مذموم کارروائیاں عوام حکومت اور پاک فوج کے دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا،حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ دہشت گردوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نہیں چاہتا بلوچستان میں امن قائم ہو مگر ہم دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں گیااور بلوچستان خطے کا اہم صوبہ بننے جا رہا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبے دہشت گردی کی حالیہ لہر میں ملوث دہشت گردوں کو پوری قوت سے کچل دینگے حکومت اور سیکورٹی ادارے صوبے میں امن وامان خراب کرنے اور بے گناہ معصوم لوگوں کو نشانے بنانے والے دہشت گردوں کوانکے انجام تک پہنچانے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ صوبے میں قیام امن کیلئے صوبائی حکومت اور سیکورٹی فورسز تمام تراقدامات کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.