ایپل نے دھوکا دینے اور وائرس پھیلانے پر 15 بھارتی موبائل ایپس بند کردیں

0 37

واشنگٹن:  معروف آئی ٹی کمپنی اپیل نے دھوکا دینے اور وائرس پھیلانے کے الزام پر 15 بھارتی ایپس پر پابندی عائد کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل کی سیکیورٹی کمپنی ونڈیرا نے ایپل اسٹور پر اپ لوڈ ہونے والی 17 ایپلی کیشنز کلک ویئر سے متاثرہ پائی گئیں جس کا مقصد اشتہارات کے ذریعے اپنا منافع بنانا تھا۔ رپورٹ کے مطابق متعلقہ ایپلی کیشنز بھارتی ریاست گجرات میں قائم کمپنی نے بنائی تھیں، جن میں سے 15 کو ایپ اسٹور سے ڈیلیٹ کیا گیا ہے، جب کہ 2 ایپس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ایپل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے ایپ اسٹور سے ان ایپلی کیشنز کو ڈیلیٹ کردیا جن میں ایسی کوڈنگ موجود تھی جو اشتہارات پر کلک کروانے میں مدد دیتے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں ایسی خرابیوں کو جانچنے کے لیے اپنے ٹولز کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.