مقبوضہ کشمیر میں 91 ویں روز بھی کرفیو برقرار،مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان

0 30

سری نگر: بھارتی ظلم و بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، 91 ویں روز بھی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو برقرار رہا ، کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیا خریدنے سے بھی قاصر، دودھ بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق فاشسٹ مودی حکومت نے جنت نظیر وادی کشمیر کو جیل میں بدل دیا ہے، کشمیریوں کی زندگی بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے، بزدل قابض فوج نے کشمیریوں کو 91 روز سے گھروں میں بند کررکھا ہے۔وادی میں لاک ڈا ون کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔مواصلاتی نظام کی بندش سے کشمیری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ گھروں میں ادویات اور کھانے کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث موت آہستہ آہستہ کشمیریوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ علاقے کی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی ہے۔امریکی سینیٹرکرس وان ہولین نے گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیرمیں کرفیو ہٹا کر انسانی حقو ق کے نمائندے بھیجے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.