بلوچستان میں جھینگا فارمنگ اور ساحلی ترقی کے منصوبوں کو 5 ارب روپے کے پی پی پی ماڈل کے تحت تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کا فیصلہ

17

کوئٹہ، 3 اکتوبر:
بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ (BBoIT) نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت جھینگا فارمنگ اور ساحلی ترقی کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے 5 ارب روپے کے بڑے منصوبے پر عمل درآمد کو تیز کرنے کی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔

وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر بی بی او آئی ٹی قائم لاشاری، چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل خان اور پی پی پی یونٹ کی ٹیم نے شرکت کی۔

اجلاس میں جاری جھینگا فارمنگ منصوبوں، سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کا 770 کلومیٹر طویل ساحل صوبے اور ملک کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ جھینگا فارمنگ اور دیگر سمندری وسائل کے پائیدار استعمال سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو شفاف اور سہل ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ منصوبوں کے ثمرات براہ راست مقامی عوام تک پہنچیں۔

Comments are closed.